ریلوے کرایوں میں مزید اضافہ

پاکستان ریلویز نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں اور سامان کی ترسیل کی فیس میں 5 فیصد اضافہ کردیا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کے ٹکٹ 5 فیصد مہنگے ہوگئے، پارسل اور سامان کی بکنگ پر بھی ٹیرف 5 فیصد بڑھا دیا گیا۔

ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل (2 ستمبر) سے ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک ماہ کے دوران دوری بار اضافہ کیا ہے۔

ایک ماہ کے دوران ریلوے ٹکٹ مجموعی طور پر 15 فیصد مہنگے ہوگئے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کے اخراجات بڑھنے پر اضافی بوجھ مسافروں کو منتقل کیا گیا۔