پاک سوزو کی نے آلات اور پرزہ جات کی قلت کی وجہ سے موٹر سائیکل پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
پاک سوزو کی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پلانٹ یکم سے 12 ستمبر تک بند رہے گا۔
اعلامیہ کے مطابق صرف موٹر سائیکل پلانٹ کو چند روز کے لئے بند رکھا جائے گا جبکہ آٹوموبائیل پلانٹ اس دوران آپریشنل رہے گا۔