ملک میں مہنگائی 39۔24 فیصد پر پہنچ گئی

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی 24.39 فیصد پر پہنچ گئی، 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.54 فیصد اضافے سے 24.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کوئٹہ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 50 پیسے رہی، 20 کلو گندم کا آٹا 2600 سے 3200 روپے اور زندہ برائلر چکن کی قیمت 358 روپے سے 580 روپے کلو ریکارڈ کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں میں انڈے فی درجن 280 سے 320 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیاء سستی جبکہ 23 کے نرخوں میں استحکام رہا، چینی، گڑ، دال مسور، دال ماش، ایل پی جی، کپڑے، جوتے مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر، پیاز، کیلے، چکن، لہسن، سرسوں کا تیل اور گھی سستا ہوگیا۔