پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس 100 انڈیکس 310 پوائنٹس اضافے ہوا،100 انڈیکس 0.69 فیصد اضافے سے 45 ہزار 312 کی سطح پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 562 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 16 کرور شیئرز کا کاروبار 4.46 ارب روپے میں ہوا،مجموعی طور پر 290 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین کیا گیا۔
مارکیٹ میں 196 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 78 کمپنیون کے شئیرز میں کمی دیکھی گئی۔