پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

کمیشن نہ بڑھانے پرپاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ یکم ستمبر تک ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔


حکومت اور دیگر ذمہ داران نے بیٹھ کر ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود وزارت پٹرولیم کی جانب سے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔


موجودہ ڈیلر مارجن کیساتھ ہم پٹرول پمپ نہیں چلا سکتے، اخراجات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔

عبدالسمیع خان نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلر مارجن فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہڑتال کی طرف جائیں گے۔