بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

 اسلام آباد:بجلی کے بلوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

 ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے تحت بجلی ٹیرف یکم جولائی سے بڑھنا تھا مگر نیپرا اور پاورڈویژن کی جانب سے بنیادی ٹیرف اورملٹی ایئرٹیرف بڑھانے میں تاخیر کے باعث نوٹیفکیشن 26 جولائی کو جاری ہوا۔

ذرائع کے مطابق 26 جولائی کے نوٹیفکیشن سے قبل 75 فیصد صارفین کو پرانے ٹیرف کے تحت بلز بھیجے جاچکے تھے، جولائی اوراگست کے بل ایک ساتھ آئے تو صارفین پر بوجھ بڑھا۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال کیا گیا۔ کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔