بجلی بل، ریلیف پلان تیار، آئی ایم ایف بھی رضامند ہوگیا

 اسلام آباد: مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو نگراں حکومت نے ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ 

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی.

اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔