مفت بجلی ختم: واپڈا ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس کا اعلان،

‏واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ایک دفتری حکم نامہ (آفس آرڈر) جاری کیا ہے جس کے مطابق واپڈا کے 18ہزار ملازمین کو یکم جولائی 2023 سے تنخواہوں کے ساتھ "واپڈا الاؤنس" دیا جائے گا۔‏

‏ترجمان واپڈا کے مطابق یہ الاؤنس وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ہے۔

واپڈا اُور بجلی کی تقسیم کار دس کمپنیوں (ڈسکوز) کے ایک لاکھ 69 ہزار ملازمین مفت بجلی حاصل کر رہے تھے جسے ختم کر دیا گیا ہے اُور اب ملازمین کو الگ سے الاؤنس دیا جائےگا۔

‏واپڈا دفتری حکم نامے کے مطابق یکم جولائی سے ایک سے سولہ گریڈ کے ملازمین کو آٹھ ہزار سے پچیس ہزار روپے الاؤنس ملے گا۔ سترہ اسکیل والے ملازمین کو ماہانہ پچیس ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا۔ سترہ اسکیل والوں کو 32 ہزار روپے ماہانہ، اٹھارہ اسکیل والوں کو چالیس ہزار روپے، اُنیس اسکیل والوں کو 53 ہزار 500 روپے اُور بیس اسکیل والے ملازمین کو ساٹھ ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔