نگراں حکومت کی بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک کے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی آنے کا امکان ہے۔
60 سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں کو مؤخر کرنے کی پاکستان کی درخواست پر اب تک مکمل طور پر منظوری نہیں دی۔