سی ڈی اے کے میٹرو بس سروس آپریشن ڈائریکٹوریٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ کی سمری سی ڈی اے بورڈ کو بھجوا دی ۔
اس حوالے سے سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے جو ٹینڈر دیا تھا اس کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہو گئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث 30 روپے کرائے پر میٹروبس سروس کو آپریٹ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا، اسلئے ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے 60 روپے کرنے کی تجویز ارسال کردی ہے۔ بورڈ کی منظوری کے بعد نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد ہو گا۔