پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 700 روپےکی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 100 روپےکا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 990 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں بھی سونا سستا ہوا ہے اور سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کی کمی کے بعد 1940 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔