کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کے بعد سونا ایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستاہوگیا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں سونا6300 روپے کمی کے بعد 2لاکھ32ہزار800روپے کاہوگیا۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 5402روپے کمی کے بعد 1لاکھ99ہزار 588روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1931 ڈالر پر آگیا۔