راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بلیو، گرین اور اورنج لائن میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بری خبر ہے، کیوں کہ بلیو، گرین اور اورنج لائن میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کی تجویز سی ڈی اے بورڈ اجلاس میں رکھی گئی تھی، جس کے بعد سی ڈی اے نے تینوں میٹرو بسوں کے کرائے میں اضافہ کیا۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔


کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ سی ڈی اے اجلاس میں کیا گیا، جس کے مطابق گرین، بلیولائن بسوں کا کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا ہے، اور این فائیو سے لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ تک کرایہ 50 سے بڑھا کر 90 روپے کردیا گیا ہے۔