کراچی:اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو روکنے کیلئے گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ملک بھر میں ایکس چینج کمپنیوں کے باہر سادہ لباس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کئے گئے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔
تاہم انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر305روپے سے بڑھکر307روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔