پی ایس او کا مالی بحران شدید، گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا مالی بحران شدید ہونے کے باعث سرکلر ڈیٹ (گردشی قرضہ) تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ ریکارڈ 773 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگیا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی 468 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی۔

جنکوز، سی پی پی اے نے پی ایس او کو 150 ارب 94 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، حبکو 27 ارب 54 کروڑ 20 لاکھ روپے کی پی ایس او کی نادہندہ ہے۔

کیپکو نے پی ایس او کو 5 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ پی آئی اے نے پی ایس او کو 25 ارب 92 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

پی ایس او نے ایکسچینج ریٹ ڈیفرنشل کی مد میں 86 ارب 88 کروڑ وصول کرنے ہیں جبکہ عالمی و مقامی ریفائنریوں کو 36 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ اس نے کویت پیٹرولیم کو 174 ارب 59 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔