شہر قائد میں اسمگلنگ کی روک تھام کے پیش نظر چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید ایک روپے کمی سے 173 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 5 سے 10 روپے کمی کے بعد چینی کے دام 180 سے 185 روپے کلو تک آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے بازاروں میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔