یاماہا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان میں موٹرسائیکلوں کا معروف برینڈ یاماہا نے ایک مرتبہ پھر اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

او ایل ایکس کے مطابق اس مرتبہ بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 17 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یاماہا رواں سال اب تک اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پانچ بار اضافہ کرچکی ہے۔