روپے کی قدر میں کمی، ڈالر سستا ہونے کے باعث سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستاہوگیا۔
بلیک مارکیٹ ختم کرنے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سخت اقدامات کے باعث ڈالرزمین بوس ہوگیاجبکہ سوناایک ہی روز میں 10ہزار 500روپے کمی کے بعد فی تولہ 2لاکھ 22ہزار 300روپے کاہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9002 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کی کمی سے 1926 ڈالر کا ہوگیا ۔