آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔


وزارتِ خزانہ کے مطابق اگست میں بجلی کی قیمتوں میں 2 بار اضافے کے اثرات مہنگائی پر آئیں گے۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کی کوشش شروع کر دی ہے، اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کفایت شعاری اپنائی جا رہی ہے۔