پاؤنڈ، درہم اور دینار کی قیمت میں نمایاں کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر بھی گر گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر گیارہ روپے تک سستا ہوا ہے جب کہ پاکستانی روپے کی قیمت میں دوسری کرنسیوں کے مقابلہ میں بھی حیران کن بہتری آئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں یوور 8.50 روپے سستا ہوکر 335 روپے کا ہو گیا، برطانوی پاونڈ 13 روپے سستا ہوکر 397 روپے تک گرگیا۔

جب کہ امارتی درہم 2 روپے سستا ہوکر 86.80 روپے اور  سعودی ریال 2.70 روپے سستا ہوکر 83.30 روپے تک گرگیا۔