بیرک گولڈ پاکستا ن میں 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند

اسلام آباد:بیرک گولڈنے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں  سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی،ریکوڈک سے تانبے کے بڑے ذخائر حاصل ہوسکتے ہیں،تابنے توانائی کی ٹرانسمیشن میں سب سے اہم ذریعہ ہے۔

بدھ کے روز بیرک گولڈ نے پاکستا ن میں 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کر دی،اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیرک گولڈ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

ریکوڈک میں دنیا کے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر ہوسکتے ہیں،بیرک گولڈ پاکستان میں واحد بڑی نجی سرمایہ کاری کرناچاہتا ہے،ریکوڈک سے تانبے کے بڑے ذخائر حاصل ہوسکتے ہیں۔

تابنے توانائی کی ٹرانسمیشن میں سب سے اہم ذریعہ ہے،ریکوڈک پر 2028میں کان کنی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا،ریکوڈک میں 50فیصد حصہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کا ہے،سی ای اور بیرک گولڈ مارک بسٹو کی جانب سے کہا گیا کہ ریکوڈک میں سعودی حکومت بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔