لاہور: حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری اور ڈیلیوری سے متعلق اطلاع پر مبنی ایس ایم ایس سروس تین سال بعد بحال کردی جبکہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاترمیں درخواست گزاروں کے لیے ٹوکن اجرا ء کا وقت بھی مقرر کردیا۔
حکام کے مطابق تین سال بعد پاسپورٹ کی تیاری کے عمل پرمبنی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست گزار کے موبائل نمبر پر موصول ہوں گی،ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست وصولی،پراسیس اور ڈیلیوری کی اطلاع فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کو ٹوکن اجرا ء کا وقت بھی مقرر کردیا،جس کے مطابق پیرتا جمعرات صبح آٹھ تا ایک بجے جبکہ جمعہ کو بارہ بجے تک ٹوکن جاری کیے جائیں