چیئرمین فارن ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ پہلے لوگ ڈالر خریدنے کیلئے آتے تھے۔ اب دو دن سے ڈالر بیچنے کیلئے آ رہے ہیں لیکن کوئی خریدنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بلیک مارکیٹ کرنے والے اور سٹے باز انڈر گراؤنڈ ہو گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اقدامات درست ہیں۔
ماہر معیشت خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے جو قدم آج لیا ہے یہ بہت پہلے لینا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں تین روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 روپے سستا ہوا ہے۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے پر بند ہوا ہے،جبکہ دو روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھااور تین روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 329 روپے کا تھا۔