ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا۔

روپیہ کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر گرنے سے سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

10 گرام سونا 4972 روپے اور فی تولہ سونا 5800 روپے سستا ہوگیا۔


کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر آگئی۔