امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ روپے کے مقابلے میں دیگر غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔
یورو 357.50 سے 327 روپے کا ہوگیا ہے، یورو کا بھاؤ تین دن میں 26.50 روپے کم ہوا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ کا بھاؤ تین روز قبل 417 روپے تھا، جو 33 روپے کم ہوکر 384 روپے ہے۔
اسی طرح اماراتی درہم 5.50 روپے سستا ہو کر 86 روپے جبکہ سعودی ریال 88 روپے سے کم ہوکر 80.30 روپے ہوگیا ہے۔