وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کردیا،فارما انڈسٹری 250 سے زائد دواوں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے اور فوری طور پر دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری 250 سے زائد دواوں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے اورفوری طور پر دواوں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دواؤں کی قلت قیمتوں میں اضافے کیلئے دباوؤڈالنے کا بہانہ ہے، 8 سے 10 دوائیں چھوڑ کر تمام دوائیں فارما انڈسٹری کو منافع کما کردے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق دواوں کی قیمتوں میں اس سال 14 اور 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا، دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اگلی منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے، پہلی ترجیح عوام کو دواوں کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

نگران وفاقی وزیرصحت وزیرڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ فارما انڈسٹری کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔