انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے94 پیسے سستا ہونے کے بعد 303 روپے کا ہو گیا۔

ڈالر اپنی انتہائی بلندی سے 4 روپے 10 پیسے نیچے آیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہواتھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 125پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 882 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 757 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔