پاکستان میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی 32۔26 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8، چینی6.7، لہسن 4.6، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی۔