سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مسلسل چوتھے روز ہزاروں روپےکم ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سونےکا بھاؤ 5 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگیا تھا۔