محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کے 2014والے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں۔
محکمہ ایکسا ئز معمول کا سروے کروا رہا ہے، سروے ہر 5سال بعد کرانا ضروری ہے جو 10سال بعد کرایا جا ہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں،نئے سروے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیکس کے ریٹ بڑھائے جارہے ہیں،جون 2024تک کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔