مہنگائی کا اژدھا یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی نگلنے لگا، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور گھی مہنگا ہوگیا۔ بی آئی ایس پی اور عام صارفین کیلئے گھی فی کلو 32 روپے اور چینی 1 روپے مہنگی ہوگئی۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسیڈائزڈ گھی 32 روپے اضافے سے بی آئی ایس پی صارفین کیلئے 385 اور عام صارفین کیلئے 455 روپے فی کلو پر پہنچ گیا جبکہ 1 چینی 1 روپے مہنگی ہو کر بی آئی ایس پی کے صارفین کیلئے 101 اور عام صارفین کیلئے 147 روپےفی کلو ہوگئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ ہی مہنگی ہوجائیں گی تووہ کہاں جائیں گے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا کر ان کی مالی مشکلات کو کم کیا جائے.