پاکستان میں سونے کا ریٹ مسلسل کم ہورہی ہے ، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق500 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 4 ڈالر کمی کے بعد 1919 ڈالر فی اونس ہے۔