اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

پنجاب کے شہروں اوکاڑہ اور منڈی بہاؤالدین میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ 16 ون اے ایل میں زمین کے تنازع پر 75 سال کی خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔

اوکاڑہ پولیس نے 4 خواتین سمیت 7 ملزمان کے خلاف مذکورہ بزرگ خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ادھر منڈی بہاء الدین کے علاقے کٹھیالہ شیخاں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

منڈی بہاء الدین پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔