کراچی میں موچکو ٹول پلازہ پرٹول ٹیکس مانگنے پرکار سوار نے فائرنگ کرکے کیشیئر کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق موچکو ٹول پلازہ پرٹول ٹیکس مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد کار سوار نے گاڑی سے اسلحہ نکال لیا۔
ملزم نے کیشیئر پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں ملزم کا چہرہ اور گاڑی نمبر واضح ہے۔