اسلام آباد:پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں،انٹیلی جنس بیورو نے اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ وزیرِ اعظم ہاؤس میں جمع کروا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسمگلنگ پر وزیرِ اعظم ہاؤس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کی تفصیلات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ 205 حوالہ ہنڈی ڈیلر پنجاب میں ہیں، خیبرپختونخوا میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔
انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔