چین کی ناظم الامور پانگ شنگ شیو نے کہا ہے کہ سی پی کے پہلے مرحلے میں انفرااسٹرکچرپرکام ہوا،،اب زراعت ، آئی ٹی اور صنعتوں کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے،،پاکستانی حکومت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری پاکستانی ترقی میں اہم کرداراداکرے گی.
ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی ترقی کا بہترین پلیٹ فارم ہے، سی پیک کو دوسرا فیزشروع ہوچکا ہے، دوسرےمرحلے میں توجہ زراعت،آئی ٹی پرہوگی، معاشی ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاری اہم ہے، سی پیک کےپہلےفیزمیں انفرااسٹرکچر پرکام ہوا۔
پانگ شنگ شیو نے کہاکہ پاکستانی حکومت سرمایہ کاری لانےکیلئےاقدامات کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری پاکستانی ترقی میں اہم کرداراداکرے گی۔
چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہاکہ چینی سرمایہ کارپاکستان میں صنعتیں لگاناچاہتےتھے، چینی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اب سرمایہ کاری کیلئےسہولیات فراہم کی جارہی ہیں، چینی دوستوں کےساتھ بیٹھ کرمسائل حل کرناچاہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی میں سب سےاہم چیزسیکیورٹی ہے، سی پیک منصوبوں کومکمل تحفظ فراہم کیاگیاہے، ڈالر میں ادائیگیوں کامسئلہ بھی انتہائی سنگین ہے، ہماری کوتاہیوں کی وجہ سےسی پیک سست روی کاشکارہوا۔