راولپنڈی : غربت سے تنگ دو بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی

راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ دو بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39 سالہ عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے۔

عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی اور اس کے معاشی حالات خراب تھے۔

عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے۔

واقعے کے بعد وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔