آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سامنے آئی ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر1 روپے 45 پیسے سستا ہونے کے بعد 301 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 300 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کا تھا۔
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کا فرق رہ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 35 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 977 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔