کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 2600روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2600 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت2لاکھ9ہزار400روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار229روپے کی کمی ہوئی۔
10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79ہزار527روپےہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً30 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔