ڈکیتی کے 3 ملزمان پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار

فیصل آباد میں تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی کو معطل کردیا۔

ایس پی اقبال ڈویژن کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔


ایس ایچ اوتھانہ ڈی ٹائپ، نائب محرر اور سنتری حوالات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس اہلکار ایک ملزم کو اسپتال منتقل کررہے تھے ، اس دوران ملزمان اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوئے۔

فرار ہونیوالے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔