اسلام آباد:ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی منی ایکسچینج کمپنی کے عملے نے ایف آئی اے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں غیرقانونی منی ایکسچینج کمپنی کے خلاف کارروائی کی۔
اس دوران غیرقانونی منی گھر میں قائم کمپنی کے عملے نے شدید مزاحمت کی اور اہلکاروں پر فائرنگ کردی،ایف آئی اے کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ایف آئی اے کے عملے پر فائرنگ کی،ایک گولی ایف آئی اے اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پر بھی لگی،تصادم کے دوران تین ایف آئی اے اہلکار زخمی ہوگئے۔
بلیو ایریا میں قائم غیرقانونی منی ایکسچینج کے مالک سمیت سات ملازمین کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔