190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید نیب میں طلب

نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں نیب نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو آج بارہ ستمبر ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

نیب کی جانب سے دیے گئے نوٹس میں شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔