پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج منفی دن رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 357 پوائنٹس کم ہو کر 45508 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 12 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.98 ارب روپے رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہوکر 6759 ارب روپے ہے۔