نوشہرہ میں مسافر کوچ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی

رسالپور رشکئی انٹرچینج کے قریب توازن بگڑنے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کے رشكئی انٹر چینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں پشاور کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔