انٹر بینک: ڈالر 299 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر ایک لمبی اڑان کے بعد حکومتی اقدامات کے باعث کئی روز سے بدستور نیچے کی طرف آ رہا ہے۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 89 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 299 روپے 89 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 142 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 650 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 508 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔