بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے پانچ سخت شرائط پر مبنی تحریری معاہدہ مانگ لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا،آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ کیا جائے، کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعائیت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان فراہم کیا جائے۔
وزارت خزانہ نے ریلیف اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔