پشاور پولیس نے ملک بھر میں آئس سپلائے کرنے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بھانا ماڑِی میں آئس کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا جس دوران فیکٹری سے 58 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ ملک میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیکٹری سے آئس بنانے والی مشینری اور دیگر آلہ بھی برآمد ہوئے، متعلقہ فیکٹری سے ملک بھر میں آئس سپلائی کی جاتی تھی۔