پاکستان کو افغانستان کی غیر قانونی تجارت سے سالانہ 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان تاجر ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں پر لگے ٹریکنگ سسٹم کو غیر مؤثر کر دیتے ہیں، ٹرکوں سے سامان سستے داموں بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ اور منشیات کی خریدو فروخت کا کام بھی کیا جاتا ہے۔
مزید برآں افغان تاجروں کی جانب سے جعلی بل تیار کیے جا رہے ہیں، افغان تاجروں کو سمگلنگ کے ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ کی سمگلنگ کی آڑ میں تین چوتھائی سامان کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کا انکشاف ہوا ہے۔