شرح سود میں اضافہ کی بدولت بینک ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بینک ڈپازٹس تاریخی بلندی پر پہنچ گئے، ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3 ہزار ن958 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بینکس ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 26 ہزار 110 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں،اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اعدادوشمارجاری کردیئے۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 17.90 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق اگست 22 سے اگست 23 تک ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3958 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا،اگست 2023 کے اختتام پر بینک ڈپازٹس 26 ہزار 110 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس 408 ارب روپے کا اضافہ ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند سطح سود کی وجہ سے بینک ڈپازٹس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے،یہ بھی کہا ہے کہ بینکوں سے بلند شرح سود ہونے کی وجہ سے بہتر منافع ملنے پر ڈپازٹس بڑھے ہیں ۔