بھارت؛ محبوبہ کے جنسی زیادتی کے الزام پرعاشق نے فیس بک لائیو خودکشی کرلی

ناگپور: بھارت میں شادی شدہ شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر دل برداشتہ ہوکر فیس بک لائیو آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور کا رہائشی 38 سالہ منیش نہ صرف شادی شدہ بلکہ تین بچوں کو باپ بھی تھا اور ایک 19 سالہ لڑکی کاجل کے عشق میں گرفتار تھا۔ کاجل بھی منیش کو پسند کرتی تھی۔

تاہم منیش فیس بک لائیو آیا اور کہا کہ میری محبوبہ اور اس کے اہل خانہ مسلسل ڈرا دھمکا رہے کہ اگر پانچ لاکھ روپے نہیں دیئے تو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرادیں۔

منیش نے دریا کنارے لائیو فیس بک آکر مزید کہا کہ میں نے جنسی زیادتی نہیں لیکن وہ لوگ مسلسل ڈرا رہے ہیں اس وجہ سے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔ جس کے ذمہ دار کاجل اور اس کے خاندان والے ہوں گے اور پھر منیش نے دریا میں چھلانگ لگادی۔

فیس بک لائیو خودکشی کی اطلاع پولیس کو ملی جس پر سرچ آپریشن کیا گیا اور غوطہ خوروں نے منیش کی لاش برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاجل 6 ستمبر کو اپنے گھر سے بھاگ گئی تھی اور اس کے گھر والوں نے منیش پر لڑکی کو ورغلا کر بھگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے لڑکی کے خاندان کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔